اس پر عمل آوری کرتے ہوئے سرسوتی ہائی اسکول چھجراسی اور شہید بھگت سنگھ انٹر کالج روزہ جبل پور میں، ریسورس افراد کے ذریعہ بچیوں کو (سیلف ڈیفنس)خود دفاع کے لیے مارشل آرٹس کی تربیت فراہم کی جارہی ہے، تاکہ لڑکیاں ناہموار حالات میں خود کا دفاع کر سکیں اور دفاعی طریقہ بھی سیکھیں۔
ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر اتول سونی نے کہا کہ لڑکیوں کو بااختیار اور مضبوط بنانے کے مقصد سے یہ مہم اسی طرح جاری رہے گی اور اگر کوئی ہراساں کرنے کی کوشش کرے تو اس کا بھرپور جواب دیا جا سکے۔