قومی دارالحکومت دہلی سے متصل صنعتی شہر نوئیڈا سیکٹر 65 میں واقع ہلدی رام کی فیکٹری میں 'امونیا گیس' پائپ پھٹنے سے بھگدڑ مچ گئی۔
اطلاع پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم پہنچی، پوری عمارت کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔
نوئیڈا پولیس کے مطابق امونیا گیس کی لپیٹ میں آنے والے کسی بھی شخص کی حالت تشویشناک نہیں ہے اور صورتحال قابو میں ہے۔نصف درجن متاثرہ افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس اور محکمہ فائر کے اعلیٰ ملازمین موقع پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں:بجٹ 2020: شعبے زراعت اور کسانوں کی امیدیں
صورتحال پر قابو پانے کے لئے محکمہ فائر کی ٹیم آس پاس کے علاقوں میں مسلسل پانی کا چھڑکاؤ کر رہی ہے۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے پوری سڑک کو خالی کرا لیا ہے۔ عمارت کے آس پاس 500 میٹر کا علاقہ بھی خالی کرا لیا گیا ہے۔
نوئیڈا پولیس نے ٹریفک کا رخ موڑ دیا ہے۔ گاڑیاں بیریکیڈنگ کرکے فیکٹری کے 500 میٹر کے دائرہ میں نہیں لائی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ امونیا گیس کے ذریعے ہی برف جما یا جا تا ہے اوراس کے ذریعے کولڈ اسٹوریج کو ٹھنڈا رکھا جا تا ہے۔ اس کا کوئی رنگ نہیں ہوتا یہ بہت تیز مہک دار ہوتا ہے، پانی کی شکل میں بنا ہوا امونیا گیس جسم پر اگر گرے تو اس جگہ کو جلا دیتا ہے۔ جسم کو جلانے کی اصل وجہ یہ بھی ہے کہ یہ بے حد ٹھنڈا ہوتا ہے۔