ETV Bharat / city

نوئیڈا: لاک ڈاؤن کا کوئی خوف نہیں - noida lockdown

ریاست کے 15 اضلاع کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو 14 اپریل تک مکمل طور سے بند کرنے کے فیصلے کے بعد پورے نوئیڈا میں لوگوں کا ہجوم سڑکوں پر آ گیا اور راشن کی دکانوں پر لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

All the rule regulation of lockdown being flown, long queue opened at grocery stores
نوئیڈٓا: لاک ڈٓاؤن کا کوئی خوف نہیں
author img

By

Published : Apr 8, 2020, 8:57 PM IST

کورونا سے متعلق ہر ملک کے اپنے حالات ہیں، ہر ملک کو اپنے حالات کے مطابق کورونا سے متعلق حکمت عملی طے کرنی ہے۔

ریاست اترپردیس کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے 15 اضلاع کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو 14 اپریل تک مکمل طور سے بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے، جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

جس میں گوتم بدھ نگر اور غازی آباد بھی شامل ہیں اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ 13 اپریل کو حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے بعد آگے کا فیصلہ طے ہوگا۔

لیکن ان اضلاع میں کوئی بھی دوکان نہیں کھلی گی بلکہ سامانوں کی ہوم ڈلیوری کی جائے گی، صرف کرفیو پاس والوں کو آنے جانے کی اجازت ہوگی۔

اس خبر کے آنے کے بعد پورے نوئیڈا میں لوگوں کا ہجوم سڑکوں پر امڈ پڑا اور راشن کی دکانوں پر لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

پولیس بھی لاچار اور بے بس ہے کیونکہ عوام بھی سامان کے لیے بے چین اور پریشان ہے۔

دکان کے مالکوں نے بھی موقع کو غنیمت سمجھ کر دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا اور اضافی قیمتوں پر اشیا ضروریہ کھلے عام فروخت کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.