ETV Bharat / city

آلودگی کے باعث نوئیڈا کے تمام اسکول اور کالج 21 نومبرتک بند

author img

By

Published : Nov 18, 2021, 12:00 PM IST

میٹنگ کے دوران سوہاس ایل وائی نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ضلع میں آلودگی کی روک تھام کے لیے پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ اور کچرے کو ٹھکانے لگانے کا کام مناسب طریقے سے کیا جائے۔

آلودگی کے باعث نوئیڈا کے تمام اسکول اور کالج 21 نومبرتک بند
آلودگی کے باعث نوئیڈا کے تمام اسکول اور کالج 21 نومبرتک بند

بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر اتر پردیش نوئیڈا کی ضلع انتظامیہ نے اہم فیصلہ لیا ہے۔ بدھ کے روز ضلع مجسٹریٹ سوہاس ایل وائی نے ایک حکم جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں تمام نجی اور سرکاری اسکولز 21 نومبر تک بند رہیں گے۔

اس کے علاوہ بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں صرف 50 فیصد ملازمین ہی موجود ہوں گے۔

بدھ کو سپریم کورٹ کی سماعت کے بعد مرکزی حکومت نے این سی آر کے تمام ضلع انتظامیہ کو آلودگی کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

حکم کے بعد گوتم بدھ نگر ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ انوائرمنٹ کمیٹی اور ڈسٹرکٹ ایئر پلین کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے۔

میٹنگ کے دوران سوہاس ایل وائی نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ضلع میں آلودگی کی روک تھام کے لیے پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ اور کچرے کو ٹھکانے لگانے کا کام مناسب طریقے سے کیا جائے۔ این جی ٹی کے قوانین پر عمل کیا جائے۔ اس کے علاوہ خالی جگہوں پر کچرا جمع کرنے اور جلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

گاڑیوں کی اوور لوڈنگ چیک کی جائے گی۔

حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سہاس ایل وائی نے کہا ہے کہ گاڑیوں کی اوور لوڈنگ وغیرہ کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں اور اگر کوتاہی پائی جائے تو کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام پرائیویٹ اور سرکاری اسکول اور کالج 21 نومبر 2021 تک بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں صرف 50 فیصد ملازمین موجود ہوں گے۔

وہ گاڑیاں جو مقررہ وقت سے زیادہ پرانی ہو چکی ہیں اور سڑکوں پر دوڑ رہی ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.