ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا کے ڈسٹرکٹ آفیسر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر سہاس ایل وائی نے تمام زونل اور سیکٹر مجسٹریٹ، پریذائڈنگ افسران اور دیگر پولنگ افسران کو ہدایت دی ہے کہ یوپی پنچایت انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے 19 اپریل کو ووٹنگ ہونی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پنچایتی انتخاب میں آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور موثر طریقے سے ووٹنگ کی انجام دہی کے لیے انتظامیہ پرعزم ہے جس میں تمام زونل، سیکٹر مجسٹریٹ، پریذائڈنگ افسران اور دیگر پولنگ افسران کا اہم کردار ہے۔
ڈسٹرکٹ آفیسر نے کہا کہ کوئی بھی پریذائڈنگ آفیسر اور پولنگ آفیسر کسی بھی امیدوار کی زور زبردستی قبول نہیں کرے گا۔
انہوں نے سب کو متنبہ کیا کہ اگر کہیں ایسا معاملہ نوٹس میں آیا تو ضلعی انتظامیہ مجرموں کے خلاف کاروائی کو یقینی بنائے گی، انہوں نے کہا کہ پولنگ کے دوران تمام پولنگ افسران انتہائی شفافیت کے ساتھ تمام طریقہ کار انجام دیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام سیکٹر مجسٹریٹ ووٹنگ کے عمل کے دوران 2 گھنٹے کے وقفے پر کنٹرول روم کو ووٹنگ کی فیصد کی معلومات دیتے رہیں گے۔