ETV Bharat / city

نوئیڈا: کورونا اور موسمی امراض سے تحفظ کیلئے بیداری پروگرام - کورونا وائرس کے انفیکشن

گوتم بدھ نگر ضلع انتظامیہ کی جانب سے موسمی امراض اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے گاؤں میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

administration's awareness program for protection against corona
کورونا اور موسمی امراض سے تحفظ کے لیے بیداری پروگرام
author img

By

Published : Feb 11, 2021, 4:27 PM IST

گوتم بدھ نگر ضلع میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 7 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس سے متعلق عوام میں بڑھتی لاپرواہی کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کی جانب سے بیداری پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

ضلع کے تمام باشندوں کو کورونا وائرس کے انفیکشن سے محفوظ رکھنے اور دیگر موسمی بیماریوں سے بچانے کے لیے پنچایت راج آفیسر کنور سنگھ یادو کے محکمہ کی صفائی ٹیم نے بلاک دادری کے کھٹانہ گرام پنچایت میں منادی کے ذریعہ گاؤں میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس بیداری پروگرام کا اہتمام ضلع مجسٹریٹ سوہس ایل وائی کی ہدایت پر کیا گیا۔

اس سلسلے میں چیف ڈویلپمنٹ آفیسر انیل کمار سنگھ نے بتایا ہے کہ پنچایت راج محکمہ کے توسط سے یہ پروگرام ضلع کے تمام دیہی علاقوں میں باقاعدگی سے چلایا جارہا ہے اور دیہی علاقوں کے لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے کاروائی بھی کی جارہی ہے، تاکہ لوگوں کو کورونا وائرس کے انفیکشن اور موسمی بیماریوں سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.