ETV Bharat / city

ACP Noida on Covid SOPs: اے سی پی نوئیڈا کا کووڈ 19 پروٹوکول پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین - نوئیدا ایڈیشنل کمشنر آف پولیس

اے سی پی نوئیڈا ACP Noida نے پولیس اسٹیشن سیکٹر 49 کا اچانک معائنہ کرکے پولیس اسٹیشن میں ہو رہے کام کاج کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وہیں انہوں نے کووڈ19 پروٹوکول ACP Noida on Covid SOPs پر سختی سے عمل کرنے کی بھی تلقین کی۔

Noida Police
ایڈیشنل سی پی کا اچانک وومن ہیلپ ڈیسک اور حوالات کا معائنہ
author img

By

Published : Dec 7, 2021, 6:58 PM IST

ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں ایڈیشنل کمشنر آف پولیس لا اینڈ آرڈر ACP Law & Order لو کمار نے پولیس اسٹیشن سیکٹر 49 کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے پولیس اسٹیشن، وومن ہیلپ ڈیسک، لاک اپ اور مال خانہ کے ریکارڈ کا معائنہ کرنے کے علاوہ پولیس اسٹیشن میں موجود اہلکاروں کو ٹرن آؤٹ کے لیے مناسب ہدایات بھی دیں۔

سردیوں کے پیش نظر فرض شناسی اور ایمانداری کے ساتھ ڈیوٹی انجام دینے اور مجرمانہ وارداتوں کو مؤثر طریقے سے روکنے کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی دی گئیں۔

ایڈیشنل سی پی نوئیڈا کا وومن ہیلپ ڈیسک کا معائنہ
اے سی پی نوئیڈا کا وومن ہیلپ ڈیسک کا معائنہ

ایڈیشنل کمشنر آف پولیس، لاء اینڈ آرڈر نے بڑھتی سردی کے پیش نظر تھانہ سیکٹر 49 کے تمام چوکی انچارجز کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی، جس میں لوٹ، اسنیچنگ، اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم کو مؤثر طریقے سے روکنے کے لیے سخت ہدایات دی گئیں۔

انہوں نے متاثرین کے مسائل کو بہتر رویے کے ساتھ سن کر ان کو حل کرنے کی بھی ہدایت دی۔

اے سی پی نے ڈیوٹی کے دوران کووڈ-19 پروٹوکول Covid 19 Protocolکی سختی سے پیروی کرنے اور عوام کو بھی اس پابند بنانے کی ہدایت کی۔

اسٹیشن سیکٹر 49 کے اسٹیشن انچارج سے موصول ہونے والی شکایت کی درخواستوں کے بارے میں بھی معلومات دی گئیں۔

انہوں نے اسٹیشن انچارج کو موصول ہونے والی تمام شکایتی درخواستوں کو بروقت نمٹانے پر زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.