ETV Bharat / city

نوئیڈا ایکسپریس وے پر چلتی کھلی گاڑی میں خاتون کا رقص - سوشل میڈیا

اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں چلتی گاڑی پر ایک نوجوان لڑکی کے رقص کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ جس کے بعد نوئیڈا پولیس نے گاڑی کو ضبط کر لی ہے۔

Woman dances in a moving open vehicle_vis_up_noida_upur10010
خاتون کا رقص
author img

By

Published : Aug 11, 2021, 1:03 AM IST

Updated : Aug 11, 2021, 1:15 AM IST

اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے پر چلتی کھلی گاڑی پر رقص کرنے والی ایک لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں ایک نوجوان خاتون چلتی کھلی گاڑی میں اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر رقص کرتی نظر آرہی ہے۔ اس گاڑی میں 3 بچے اور ایک اور خاتون بھی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک پولیس نے گاڑی قبضے میں لے لی۔ ٹریفک پولیس نے انسپکٹر 4 کو پورے معاملے کی تحقیقات اور کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

نوئیڈا ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ جو لوگ خطرناک اسٹنٹ کرتے ہیں اور ایسی حرکتیں کرتے ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایک دن قبل پولیس نے مہندرا تھار اور دو جپسی کار ضبط کرلی تھیں۔ ان گاڑیوں پر گریٹر نوئیڈا ویسٹ میں خطرناک اسٹنٹ کیا جا رہا تھا۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

Last Updated : Aug 11, 2021, 1:15 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.