اتر پردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا میں ایک نو زائیدہ بچہ نالے کے کنارے پر کمبل میں لپٹا ہوا پایا گیا۔
سچن نامی نوجوان نے بتایا کہ وہ کسی کام کی غرض سے سیکٹر 15 اے ریڈ لائٹ سے گزر رہا تھا تبھی اس کی نظر ایک کمبل پر پڑی جس میں یہ بچہ لپٹا ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: رادھا موہن سنگھ نے بجٹ کو خود کفیل بھارت کا دستاویز قرار دیا
سچن نے اس کمبل میں لپٹے بچہ کو اٹھایا اور فوری طور پر نوئیڈا سیکٹر 15 کی ریڈ لائٹ پر موجود ٹریفک پولیس سے رابطہ کیا۔ پولیس نے بلا تاخیر اس بچے کو ہسپتال میں داخل کرایا۔