ETV Bharat / city

نوئیڈا میں جعلی کال سینٹر چلانے والا گروہ بے نقاب، 7 گرفتار - گروہ

اتر پردیش کے نوئیڈا میں پولیس نے لاک ڈائون کے دوران جعلی کال سینٹر چلانے والے ایک گروہ کے7 ملزمان کو گرفتار کرنے کے دعویٰ کیا ہے۔

noida
fake call cenre
author img

By

Published : May 8, 2020, 5:59 PM IST

ریاست اتر پردیش میں پولیس نے ایک جعلی کال سینٹر کا پتہ لگا کر کال سینٹر میں 7افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ 5دیگر افراد فرار ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق نوئیڈا کے سیکٹر 39 میں پولیس نے مبینہ طور جعلی کال سینٹر کے ذریعے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لوگوں کو دھوکہ دے کر پیسہ حاصل کرنے والے ایک گروہ کے 7افراد کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے جعلی کال سنٹر چلانے کے لئے استعمال ہونے والے سامان کے علاوہ ایک موٹر سائیکل کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکٹر 39 پولیس کی گشت/ چیکنگ کے دوران نوئیڈا پولیس کو یہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ سی 213 سیکٹر 105 نوئیڈا میں جعلی کال سنٹر چل رہا ہے۔ اس معلومات کے بعد ٹیلی مواصلات کے شعبہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضیا الرحمٰن، ٹیلی کمیونیکیشن کے محکمہ (ایم ٹی این ایل) ٹیلیفون ایکسچینج نہرو پلیس، نئی دہلی سے رابطے کے بعد ان کو ساتھ لے کر سی 213 سیکٹر 105 نوئیڈا جاکر چھاپہ مارا اور موقع سے جعلی کال سنٹر چلا کر لوگوں کو دھوکہ دینے اور غیرقانونی طور پیسہ بنانے والے گروہ کے 7لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ان کے قبضے سے جعلی کال سنٹر چلانے کے لئے استعمال ہونے والا سامان بھی آمد کر لیا گیا ہے۔

نوئیڈا
گروہ کے قبضے سے ضبط کیا گیا سامان

پوچھ تاچھ کے دوران انہوں نے اپنے سرغہ سرغنہ دھول عرف دیویندر کے بارے میں معلومات دیں۔ انہوں نے کہا ’’ہم یہاں ایک جعلی کال سنٹر چلاتے ہیں اور لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں اور غیر قانونی طور پیسہ کماتے ہیں۔‘‘

اس سلسلے میں نوئیڈا پولیس نے مذکورہ افراد کے خلاف 283/20 سیکشن 420 / 120B / 188 اور 66 ڈی، آئی ٹی ایکٹ اور 4/20/21 انڈین ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ لوگ شافٹ ڈائلر نامی سافٹ ویر کے ذریعہ بیرون ملک VOIP کال کرکے عوام کو سوشل سیکیورٹی نمبر (جیسے آدھار کارڈ) منشیات کی اسمگلنگ، منی لانڈرنگ اور گاڑیوں کے استعمال جیسے جرائم کا مرتکب ہونے سے متعلق ڈرانے اور دھمکانے کا کام کرتے تھے۔ اس کے بعد اپنے آپ کو پولیس ایجنسیوں کے ساتھ منسلک ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے جرمانے کے نام پر ان سے موٹی رقم اینٹھتے تھے اور اسی بہانے سے وہ ان کے بینک اکاؤنٹ / کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات بھی حاصل کر لیتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.