تمام پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر نئی تعیناتی سینٹر پر جوائن کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس کے بعد دیگر پولیس اہلکاروں کے بھی جلد تبادلہ ممکن ہیں۔ان 15 سب انسپیکٹر میں ایک بھی مسلم انسپیکٹر نہیں ہے جبکہ 31 پولیس والوں میں صرف ایک کانسٹیبل شامل ہے جن کا نام نعیم خان ہے۔انہیں زون فرسٹ سے سیکٹر 20 تھانہ بھیجا گیا ہے۔ باقی انسپیکٹر اور کانسٹبل میں ایک بھی مسلم شامل نہیں۔
اس فہرست کے مطابق تھانہ سیکٹر 39 میں تعینات سب انسپکٹر رنجیت سنگھ کو سیکٹر 19 چوکی کا انچارج بنایا گیا ہے۔ سیکٹر 41 پولیس چوکی کے انچارج سب انسپکٹر منوج کمار کو پولیس اسٹیشن ایکسپریس وے میں منتقل کردیا گیا ہے۔ صدرپور چوکی کے انچارج کملا شنکر دویدی کو سیکٹر 41 چوکی کے انچارج کے طور پر بھیجا گیا ہے۔ سب انسپکٹر سنجے پونیا کو سیکٹر - 82 پوسٹ سے صدر پور چوکی بھیج دیا گیا ہے۔ سیکٹر 60 پولیس چوکی کے انچارج بلویر سنگھ کو پولیس اسٹیشن سیکٹر 58 میں بھیج دیا گیا ہے۔
ان کے علاوہ پولیس اسٹیشن سیکٹر 20 میں تعینات سب انسپکٹر ہری سنگھ کو چوکی انچارج سیکٹر 60 بنایا گیا ہے۔ انچارج جے پی وشٹاؤن پولیس چوکی کے انچارج سنسار سنگھ کو پولیس اسٹیشن ایکسپریس وے تبادلہ کردیا گیا ہے۔ پولیس اسٹیشن سیکٹر -20 میں تعینات سب انسپکٹر سنت کمار کو سیکٹر 51 کا چوکی انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ سیکٹر -20 میں تعینات سینئر سب انسپکٹر پون کمار کو تھانہ سیکٹر 39 بھیج دیا گیا ہے۔
زون فرسٹ میں تعینات سب انسپکٹر سرجش کمار کو وش ٹاون چوکی کا انچارج بنایا گیا ہے۔ سب انسپکٹر چندگی رام کو سینئر سب انسپکٹر تھانہ سیکٹر 20 میں بھیجا گیا ہے۔ سینئر سب انسپکٹر منوج کمار ملک کو سیکٹر 82 چوکی کا انچارج بنایا گیا ہے۔ سب انسپکٹر شیلندر سنگھ اور سب انسپکٹر انیل کمار کو پولیس اسٹیشن سیکٹر 39 میں بھیج دیا گیا ہے۔ سب انسپکٹر شیو کمار سنگھ کو تھانہ سیکٹر 58 میں تعینات کیا گیا ہے۔