ETV Bharat / city

نوئیڈا میں کورونا متاثرین کے 18 نئے معاملے، ایک ہلاک - جبکہ ایک شخص ہلاک ہوا ہے

ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں آج کورونا وائرس کے 18 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

نوئیڈا میں کورونا کے 18 نئے معاملے
نوئیڈا میں کورونا کے 18 نئے معاملے
author img

By

Published : May 30, 2020, 11:18 PM IST

نوئیڈا میں کورونا انفیکشن کے ہر روز نئے معاملات بڑی تعداد میں دستک دے رہے ہیں۔ گوتم بودھ نگر ضلع میں اب تک متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 405 تک جا پہنچی ہے۔ آج ضلع میں 18 مریض کورونا انفیکٹڈ پائے گئے ہیں، جبکہ آج نوئیڈا کے سیکٹر-56 کا رہائشی 58 سالہ شخص جمس ہسپتال میں کورونا انفیکشن کے باعث فوت ہو گیا۔

ابھی تک، ضلع میں کورونا انفیکشن سے مجموعی طور پر سات افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ آج ضلع میں 18 افراد متاثر پائے گئے، جبکہ تین افراد کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔ 293 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور 105 تاحال فعال معاملات ہیں۔ جبکہ کراس نوٹیفائیڈ کیس 18 ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.