ETV Bharat / city

نوئیڈا میں کورونا کے 16 نئے کیسز

author img

By

Published : Apr 14, 2020, 11:22 AM IST

دارالحکومت دہلی سے متصل نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں کورونا کے 16 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں وہیں گوتم بدھ نگر ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد 80 ہو گئی ہے۔

نوئیڈا میں کورونا کے 16 نئے کیسز
نوئیڈا میں کورونا کے 16 نئے کیسز

پیر کو نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں کورونا کے 16 نئے مثبت کیس سامنے آئے ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ ایک ہی دن میں کورونا کے 16 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد انتظامیہ اور محکمہ صحت میں تشیوش پائی جا رہی ہے۔

ان 16 نئے کیسز میں سے نو سیکٹر پانچ کے ہیں اور آٹھ جے جے کلسٹر کے علاقے سے سامنے آئے ہیں، یہ سبھی مثبت مریض ان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے قرنطین کیا تھا۔

ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے گزشتہ دیر رات ایک رپورٹ جاری کی اور بتایا کہ گزشتہ شام 244 افراد کی علی گڑھ اور لکھنو سے رپورٹ آئی ہے جن میں 228 کی رپورٹ منفی جبکہ 16 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس طرح نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 80 تک جا پہنچی ہے، وہیں ضلع مجسٹریٹ نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ منگل کو 9 افراد کو چھٹی دی جائے گی، یہ مکمل طور پر صحتمند ہو گئے ہیں۔

حالانکہ ضلع انتظامیہ نے معلومات دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ان تمام افراد کو پہلے ہی قرنطین کیا گیا تھا، سبھی کا علاج ہورہا ہے، صحت مند ہونے کے بعد سبھی کو فارغ کر دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.