ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بودھ نگر ’نوئیڈا‘ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 143 نئے کورونا کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد متأثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1826 تک پہنچ گئی ہے۔
ضلع میں ابھی تک 20 مریض کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں اور 1028 کورونا مریض مختلف اسپتالوں سے صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو بھی جاچکے ہیں، اس کے علاوہ ضلع میں ابھی تک 763 فعال مریض ہیں۔
واضح رہے کہ اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 19،630 ہوگئی ہے۔ جن میں سے 12،586 مریض علاج کے بعد مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست میں اب تک 596 افراد کی موت کورونا سے ہوئی ہے۔
وہیں بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 105 ہو چکی ہے۔ 14 ہزار 894 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بھارت میں سب سے زیادہ 1 لاکھ 42 ہزار 900 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 6 ہزار 739 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر دہلی اور تیسرے نمبر پر تمل ناڈو ہے جبکہ فی الحال سکم میں 84 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔