ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا گوتم بدھ نگر میں آج کورونا کے 112 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے ساتھ ہی ضلع میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 7412 تک جا پہنچی ہے۔
وہیں دوسری جانب آج 77 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 6483 ہوگئی ہے۔
آج کورونا کے ایک مریض کی موت بھی واقع ہوئی ہے ،جس کے ساتھ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 45 ہوچکی ہے، جبکہ ضلع میں ابھی بھی 959 فعال مریض ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا کیسز کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔
بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 33 لاکھ 10 ہزار 234 ہو چکی ہے۔ 60 ہزار 472 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بھارت میں سب سے زیادہ 7 لاکھ 18 ہزار 711 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 23 ہزار 89 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر آندھر پردیش ہے جبکہ فی الحال سکم میں سب سے کم 1486 کیسز کی تصدیق ہوئی، اور یہاں 3 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔