ETV Bharat / city

مالیگاؤں: 6 فروری کو  ’جدید تعلیمی پالیسی اور مستقبل کے خدشات‘ کے عنوان سے پروگرام - جدید تعلیمی پالیسی اور مستقبل کے خدشات

مالیگاؤں کے امپلائمینٹ سینٹر ندوی پارک میں 6 فروری کو ’جدید تعلیمی پالیسی اور مستقبل کے خدشات‘ کے عنوان پر ایک پروگرام منعقد کیا جارہا ہے، جس میں رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ مولانا الیاس ندوی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

Press conference at Urdu Media Center
اردو میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس
author img

By

Published : Feb 4, 2021, 10:42 PM IST

مفتی آصف انجم ملی ندوی، مولانا عمران اسجد ندوی، مولانا زاہد ندوی، مذکر جمیل ندوی، عبد الوحید ندوی نے اردو میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بتاریخ 6 فروری کو بعد نماز عشاء امپلائمینٹ سینٹر ندوی پارک مالیگاؤں میں ’جدید تعلیمی پالیسی اور مستقبل کے خدشات‘ کے عنوان پر ایک پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔

اس اجلاس کی صدارت مولانا آزاد ریسرچ سینٹر کے بانی و صدر مولانا عبدالحمید ازہری کریں گے، پروگرام میں اردو اسکولوں کے اساتذہ اور ماہرین تعلیم بھی شرکت کر رہے ہیں۔

پروگرام میں ملک کے موجودہ حالات میں حکومت ہند کی جانب سے جو جدید تعلیمی پالیسی نافذ کی جارہی ہے۔ اس کے خدشات اور خطرات سے آگاہ کرنے اور اس تعلیمی پالیسی کے تدارک کے لیے مسلمانوں کو مستقبل میں کیا لائحہ عمل طئے کرنا چاہیے جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس پروگرام میں ملک کی مایہ ناز و معروف شخصیت رکن شوری ندوۃ العلماء لکھنئو، رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ و اسلامک اکیڈمی بھٹکل، علی پبلک اسکول بھٹکل کے چیئرمین مولانا الیاس بھٹکلی ندوی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

موصوف ایک فکری و دعوتی پروگرام سے خطاب کریں گے، اس سے قبل سو سے زائد ندوہ کے فارغین و علماء کرام کے ساتھ تربیتی نشست میں اظہار خیال بھی کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.