ETV Bharat / city

مالیگاؤں تشدد: پانچ مقدمات درج، 16 افراد حراست میں

author img

By

Published : Nov 14, 2021, 3:14 PM IST

حالیہ دنوں مہاراشٹر کے مالیگاؤں شہر میں ہوئے تشدد کے معاملے میں اب تک 16 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس کی جانکاری دیتے ہوئے ناسک رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر بی جی شیکھر پاٹل نے بتایا کہ مالیگاؤں تشدد کے معاملے میں دو پولیس اسٹیشنوں میں پانچ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ سی سی ٹی وی کی بنیاد پر لوگوں کی پہنچان کی جارہی ہے۔

Malegaon violence: 16 arrested, five cases registered in two police stations

مالیگاؤں: مہاراشٹر کے شہر مالیگاﺅں میں ہونے والے تشدد کے واقعہ پر ناسک رینج انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر بی جی شیکھر پاٹل نے فوری طور پر حاضری لگائی اور حالات کا جائزہ لیا۔ معاملہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے انہوں نے مالیگاؤں میں قیام کیا اور رات اور دن بھر کے جائزہ کے بعد انہوں نے امن کمیٹی کے ممبران سے تبادلہ خیال کیا۔

ویڈیو دیکھیے
اس تناظر میں بی جی شیکھر پاٹل نے بتایا کہ مالیگاؤں تشدد پر ابھی مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔ اس واقعہ میں اب تک پانچ مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔ دو مقدمات عائشہ نگر پولیس اسٹیشن اور تین مقدمات سٹی پولیس اسٹیشن میں درج کئے گئے ہیں۔
اس معاملے میں اب تک 16 لوگوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ 10 افراد کو ملزمین بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی کارروائی جاری ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق خاطیوں پر پولیس کارروائی جاری رکھی ہوئی ہیں۔
بی جی شیکھر پاٹل نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اب تک 6 ٹیمیں جانچ کے لیے تشکیل دی گئی ہیں۔ فی الحال پولیس انتظامیہ نے مستعدی کا مظاہرہ کیا اور قلیل وقت میں حالات پر قابو پاتے ہوئے امن برقرار رکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امن کمیٹی کے ممبران نے بھی خاطیوں پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔اس معاملے میں پولیس خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔جن افراد نے بغیر اجازت مظاہرہ کیا ان کے کردار کی جانچ کے بعد کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: مہاراشٹر بند کے دوران تشدد، آئی جی کا دورہ

انہوں نے کہا کہ 50 ملزمین کی شناخت ہوئی ہے لیکن تفتیش کے بعد کارروائی کی جارہی ہے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے منشیات کی فروخت کرنے والے تمام میڈیکل پر بھی کارروائی کا اشارہ دیا۔

شیکھر پاٹل نے کہا کہ ملزمین سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ 20 سالوں سے مالیگاؤں میں امن کی فضا قائم و دائم ہے اسے برقرار رکھیں۔ فسادات سے شہر کا نقصان ہوتا ہے کروڑوں کی معیشت برباد ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ رضا اکیڈمی اور آل انڈیا سنی جمیعتہ العلماء کے زیر اہتمام مالیگاؤں بند کا اعلان کیا گیا تھا اور پر امن بند مکمل طور پر اختتام پذیر ہونے کے بعد مشتعل ہجوم نے شہر کے امن و امان کو پراگندہ کرنے کی کوشش کی جو ناکام رہی اور پولیس نے بروقت حالات پر قابو پایا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.