ریاست مہاراشٹر میں ایک بار پھر کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا نظر آرہا ہے اور اس کے پیش نظر ضلع ناسک کے شہر مالیگاؤں میں کورونا ویکسین کی ٹیکہ کاری کا دوسرا مرحلہ بھی زور و شور سے جاری ہے-
جس میں 45 تا 60 سال کے افراد کو ویکسین دینے کے لئے ترجیح دی جارہی ہے اور اس کام میں مزید بہتری لانے کے لئے ضلع میڈیکل افسر اور محکمہ صحت عامہ نے منظم منصوبہ بندی کی ہے- اس منصوبہ بندی کے تحت ضلع ناسک اور اطراف کے علاقوں میں اُن 55 پرایمری صحت عامہ مراکز پر لوگوں کو ویکسین دینے کو ترجیح دی جارہی ہے جہاں انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے-
اس کے علاوہ ضلع انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ان مراکز پر ہفتے کے تین دن یعنی صرف پیر، بدھ اور جمعے کے روز ہی ٹیکہ کاری کی جائے گی اور ان تینوں دنوں میں کم از کم 100 افراد کو ٹیکہ دینے کا ہدف طے کیا گیا ہے-
یہ بھی پڑھیے
نریندر مودی نے ’ہم سونار بنگلہ‘ کا دیا نعرہ
ضلع انتظامیہ کی جانب سے اس بات کی بھی وضاحت کی گئی ہے کہ آئندہ دنوں حالات کی مناسبت سے نجی اسپتالوں کی بھی مدد لی جاے گی-