ETV Bharat / city

حفاظت گروپ کے صدرعارف نوری کے انتباہ کے بعد گٹر کی صفائی

مالیگاؤں کے علاقہ رضا چوک پر جمع گٹر کے پانی کی نکاسی کے لیے حفاظت گروپ کے صدرعارف نوری کی قیادت میں سخت احتجاج کا انتباہ دیا گیا جس کے فوراً بعد افسران نے جی سی بی مشین کے ذریعہ گٹر کی مکمل صفائی کروائی۔

gutter was cleaned after the warning by president of the hifazat group
حفاظت گروپ کے صدرعارف نوری کے انتباہ کے بعد گٹر کی صفائی
author img

By

Published : May 20, 2021, 12:39 AM IST

مہاراشٹر: مالیگاؤں شہر کا مشہور و معروف علاقہ رضا چوک نئی بستی کے اطراف میں ہمیشہ گٹروں کا گندہ پانی سڑک اور چوک پر جمع ہوتا رہا ہے جس کی وجہ سے راہگیروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

اس معاملے میں مقامی لیڈران کی لاپرواہی اور میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی عدم توجہی کے باعث حفاظت گروپ کے صدر عارف نوری اور خان باقر حسین نے جمعہ کے روز رضا چوک پر نالے کی صفائی کروائی تھی۔

اس کے باوجود بار بار گٹروں کا پانی لوگوں کے گھروں اور سڑکوں پر آجاتا ہے، جس کے بعد بستی والوں نے حفاظت گروپ مالیگاؤں کے ذمہ داران کو مدعو کیا تب گروپ کے ذمہ داران نے پہنچ کر افسران و ملازمین کو فون کے ذریعے معاملات سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ ریت اور پتھروں کی وجہ سے 5 فٹ کا نکاسی کا نالہ 10 انچ تک ہی باقی بچا رہ گیا تھا اور اب اس مسئلے کا مستقل حل نکالنے کے لیے جی سی بی مشین سے گٹروں کی صفائی پر زور دیا گیا، لیکن افسران ٹال مٹول کرتے رہے جس کے بعد حفاظت گروپ کے صدر عارف نوری کی قیادت میں سخت احتجاج کا انتباہ دیا گیا ، جس کے فوراً بعد افسران نے جی سی بی مشین منگوا کر کر گٹروں کی مکمل صفائی کروائی۔

محلے کے ذمہ داران نے حفاظت گروپ کے صدر و اراکین کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر خان باقر حسین، شکیل راجو، فیروز بھائی، محفوظ بھائی، سرفراز وائر مین، ساجد سجو و دیگر حضرات موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.