ETV Bharat / city

ناسک میں ایک ہی کنبہ کے چار افراد کا بے رحمانہ قتل - incident at Nashik

مہاراشٹرا کے ضلع ناسک کے نندگاؤں تعلقہ میں جر روڈ کے قریب واکھاری گاؤں میں جمعہ کو ایک ہی خاندان کے دو بچوں سمیت چار افراد کو صبح کے وقت بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

ناسک میں ایک کنبہ کے چار افراد بے رحمانہ قتل

author img

By

Published : Aug 7, 2020, 10:33 PM IST

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ ان کے نام سمادھن انا چوہان (37) ، بھارتی بائی سمادھن چوہان (32)، گنیش سمادھن چوہان (6) اور آرووہی سمادھن چوہان (4) ہیں۔

تحصیل نندگاؤں کے گاؤں واکھاری میں رہائش پذیر چوہان خاندان کے چار افراد رات کے وقت گھر کے برانڈے میں سو رہے تھے اور چاروں کی لاشیں صبح خون میں لت پت پائی گئیں۔ سمادھن رکشہ چلایا کرتا تھا، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ گھر پر ہی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ممبئی ناسک شاہراہ بھیانک سڑک حادثہ

گذشتہ روز ایک نامعلوم شخص نے تیز دھار ہتھیار سے اس کنبہ کے چار افراد کو ہلاک کردیا۔ پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں اور معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.