ETV Bharat / city

بہار: مختلف اضلاع کے ڈی ایم کو پٹنہ ڈی ایم کا مکتوب - ڈی ایم نے نالندہ

پٹنہ کے ڈی ایم نے 19 اضلاع کے ڈی ایم کو خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا کہ دہلی سے پٹنہ کے طیارے میں نالندا سے تعلق رکھنے والا ایک کورونا متاثرہ شخص سفر کے دوران کئی لوگوں کے رابطے میں آیا تھا۔ ضلع مجسٹریٹ نے ان مسافروں کی فہرست متعلقہ اضلاع کے ڈی ایم کو بھیجی ہے۔

مختلف اضلاع کے ڈی ایم کو پٹنہ ڈی ایم نے مکتوب بھیجا

author img

By

Published : Apr 17, 2020, 3:40 PM IST

پورا ملک کورونا وائرس کے بحران سے دوچار ہے۔ اس وبا نے صرف بھارت کو نہیں بلکہ پوری دنیا کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔

بہار: مختلف اضلاع کے ڈی ایم کو پٹنہ ڈی ایم کا مکتوب

ریاست بہار میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافے کے پیش نظر پٹنہ کے ضلعی کلکٹر کمار روی نے 19 اضلاع کے ڈی ایم کو مکتوب روانہ کیا ہے۔

اس مکتوب میں پٹنہ کے ڈی ایم نے نالندہ میں کورونا وائرس متاثرہ شخص کے تعلق سے بتاتے ہوئے دہلی سے پٹنہ جانے والی ایک پرواز کی تفصیل روانہ کی۔

یہ وہی پرواز ہے جس میں 22 مارچ کو نالندا کے کورونا مثبت شخص نے دہلی سے پٹنہ کا سفر کیا تھا۔

ڈی ایم نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان تمام افراد کی تحقیقات کریں جو کورونا وائرس میں مبتلا شخص کے ساتھ رابطے میں آئے تھے۔

معلومات کے مطابق مذکورہ طیارے کے دیگر مسافروں سے رابطہ کرنے پر اب تک مجموعی طور پر 69 مسافر ملے ہیں۔جو ریاست بہار کے مختلف اضلاع میں مقیم ہیں۔

اس مکتوب میں درج 19 اضلاع میں سے 12 اضلاع میں سمستی پور، مظفر پور ، سوپول، موتیہاری، بھوج پور، سیتا مڑھی، سہرسہ، دربھنگہ، روہتاس، اورنگ آباد، بنکا اور مغربی چمپارن ایسے ہیں جہاں اب تک کورونا وائرس متاثرین نہیں پائے گئے ہیں۔ تاہم اس شخص نے 22 مارچ کو سفر کیا تھا اور اب تک ایک ماہ مکمل ہونے کو ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق 7 دنوں میں کورونا کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔ پھر بھی حکومت اس معاملے میں کوئی کوتاہی نہیں برتنا چاہتی ہے۔ لہذا انتظامیہ ان لوگوں سے رجوع کر چکی ہے اور تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.