مرحوم محمد شہاب الدین (Mohammad Shahabuddin) کے گھر شہنائی بجنے والی ہے۔ سیوان کے سابق ( Former MP of Siwan ) قد آور رہنما کے فرزند اسامہ شہاب ( Osama Shahab ) کا نکاح طے ہوگیا ہے۔ اسامہ شہاب 13 اکتوبر کو سیوان ضلع کے زیرادئی کے چاندپالی کی رہنے والی ڈاکٹر لڑکی سے نکاح کریں گے۔ 16 اکتوبر کو ولیمہ ہوگا اسی دن اسامہ کی بہن کا نکاح ہوگا۔
ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق اسامہ شہاب اور محمد آفتاب کی لڑکی کی شادی مرحوم شہاب الدین نے بہت پہلے طے کردی تھی اور اسی سے اسامہ شادی کرنے جارہے ہیں۔ آفتاب عالم دبئی میں ایک بینک منیجر ہیں، ان کے پاس تین بچے ہیں جن میں سے ایک بیٹا اور بیٹی ڈاکٹر ہیں۔ عائشہ نامی لڑکی نے لکھنؤ سے ڈاکٹرس کی پڑھائی کی ہے۔
غور طلب ہوکہ محمد شہاب کی ڈاکٹر بیٹی حنا شہاب کی منگنی مشرقی چمپارن کے ہیڈکوارٹر موتیہاری کے رہنے والے ڈاکٹر سید محمد شادمان سے ہوئی ہے۔
شہاب الدین کی بڑی بیٹی حنا شہاب ( Shahabuddin daughter Hera Shahab engagement ) لکھنؤ سے ایم بی بی ایس ( MBBS ) کی پڑھائی کی ہے اور ڈاکٹر شادمان ( Syed Mohammed Shadman ) نے بھی لکھنؤ سے ہی پڑھائی پوری کی ہے. شادمان کے والد سید افتخار احمد خاندانی رئیس اور زمیندار سے آتے ہیں۔ ان کے پاس موتیہاری شہر میں رانی کوٹھی، ہاتھی، گھوڑے اور مارکیٹ کے علاوہ کافی زمین و جائیداد ہے۔
مزید پڑھیں: مرحوم شہاب الدین کی قبر پکی کرنے پر تنازعہ
معلوم ہوکہ اسامہ کے والد سابق رکن پالیمان ڈاکٹر شہاب الدین دہلی کی تہاڑ جیل میں کورونا متاثر ہوگئے تھے۔ یکم مئی کو دہلی میں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی تھی اور وہیں قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔
دیکھنے والی بات ہے کہ اسامہ شہاب کی شادی میں سیاسی گلیاروں سے کون کون شامل ہورہے ہیں، کیونکہ شہاب الدین کی موت کے بعد سے ہی آر جے ڈی پریوار اور شہاب الدین پریوار کے درمیان سب کچھ بہتر نہیں چل رہا ہے۔