ETV Bharat / city

ماحولیات اور آبی تحفظ سے ہی زندگی بچائی جاسکتی ہے: نتیش کمار - بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار

نتیش کمار نے کہا کہ 'جل جیون ہریالی مہم' کے تحت ضلع کے تاجپور بلاک کے رام پورٹ مہیش پور پنچایت میں تین کروڑ روپے سے زائد کی لاگت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد کہاکہ ماحولیات اور آبی تحفظ کے ذریعہ ہی انسانی زندگی کی حفاظت کی جاسکتی ہے۔

ای ٹی وی بھارت
ماحولیات اور آبی تحفظ سے ہی زندگی بچائی جاسکتی ہے:
author img

By

Published : Dec 12, 2019, 5:42 PM IST

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ ماحولیات اور آبی تحفظ سے ہی انسانی جانوں کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے ۔

مسٹر کمار 'جل جیون ہریالی مہم' کے تحت ضلع کے تاجپور بلاک کے رام پورٹ مہیش پور پنچایت میں تین کروڑ روپے سے زائد کی لاگت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد کہاکہ ماحولیات اور آبی تحفظ کے ذریعہ ہی انسانی زندگی کی حفاظت کی جاسکتی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے ضلع کے تاجپور بلاک کے رامپور مہیش پور پنچایت واقع جنگلہیا پوکھر کے تزئین کاری، کچرا مینجمنٹ،شجرکاری اور ورمی کمپوسٹ سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔

'جل جیون ہریالی' یاترا کے دوسرے مرحلے میں یہاں پہنچے مسٹر کمار نے کہاکہ’جل جیون ہریالی منصوبہ' کے تحت ریاست میں تالابوں کی تزئین کاری سمیت آبی تحفظ کے متعدد کام کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس منصوبے تحت لوگوں کو بیدار کرنے کے مقصد سے آئندہ 19 جنوری کو انسانی زنجیر بنائی جائے گی۔ مسٹر کمار نے اس موقع پر ایگریکلچرسمیت دیگر محکموں کے ذریعے لگائے گئے مختلف اسٹالوں کو بھی دیکھا۔

مزید پڑھیں: ہرش وردھن کا ہندو پناہ گزین کے ساتھ جشن

اس موقع پر وزیراعلیٰ کے سکریٹری دیپک کمار، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس گپتیشور پانڈے اور جنتادل یونائٹیڈ کے رکن اسمبلی رام بالک سنگھ سمیت دیگر اہم لوگ موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.