ETV Bharat / city

علامہ لقمان السلفی کی حیات و خدمات پر دو روزہ ورچوئل کانفرنس کل سے

author img

By

Published : Aug 26, 2021, 2:16 PM IST

بہار کے مشرقی چمپارن میں موجود جامعہ امام ابن تیمیہ کے بانی کی حیات و خدمات پر دو روزہ ورچوئل کانفرنس کا انعقاد 27 اگست کو شام چار بجے منعقد ہوگا۔ جس میں ملک و بیرون ملک میں موجود تیمی حضرات و محبان جامعہ شرکت کریں گے۔

Bihar News
جامعہ امام ابن تیمیہ کے بانی علامہ لقمان السلفی کی حیات و خدمات پر دو روزہ ورچوئل کانفرنس

مشرقی چمپارن: بہار کے سرحدی علاقہ مشرقی چمپارن کے چندن بارہ میں واقع عالمی شہرت یافتہ جامعہ امام ابن تیمیہ کے بانی اور مفسر قرآن علامہ ڈاکٹر محمد لقمان السلفی کی حیات و خدمات پر دو روزہ ورچول کانفرنس کا آغاز 27 اگست (بروز جمعہ) شام ساڑھے چار بجے منعقد ہوگی۔ اس کی سرپرستی رئیس جامعہ ڈاکٹر عبد اللہ محمد لقمان السلفی کریں گے۔

ویڈیو دیکھیے۔

ابنائے جامعہ امام ابن تیمیہ کی جانب سے جاری بیان میں کنوینر ڈاکٹر محمد شیث ادریس تیمی نے کہا کہ اس ورچوئل کانفرنس میں مفسر قرآن ڈاکٹر محمد لقمان کی حیات و خدمات اور تعلیم و تربیت اور قومی یک جہتی کے فروغ میں جامعہ امام ابن تیمیہ کے کردار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور ملک وبیرون ملک تعلیمی و تربیتی اور انسانی خدمات انجام دینے والے تیمی اخوان و اخوات مقالات پیش کریں گے۔

افتتاحی اجلاس کی صدارت مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی فرمائیں گے۔

ڈاکٹر محمد شیث ادریس تیمی نے مزید کہا کہ علامہ ڈاکٹر محمد لقمان سلفی رحمہ اللہ (1943-2020) اپنی ذات میں ایک انجمن تھے۔ مشرقی چمپارن بہار کی مردم خیز بستی چندن بارہ میں پیدا ہونے والے علامہ ڈاکٹر محمد لقمان سلفی بیک وقت مفسر و محدث اور فقیہ و ادیب اور دورِ حاضر کے ممتاز سیرت نگاروں میں سے ایک تھے۔

انہوں نے مختلف موضوعات پر 50 سے زائد یادگار تصنیفات و تالیفات چھوڑی ہیں۔ ان میں ان کے قلم سے نکلنے والی عالمی شہرت یافتہ تفسیر قرآن مجید " تیسیر الرحمان لبیان القرآن " ان کا اہم شاہکار ہے۔

مزید پڑھیں: آل انڈیا ملی کونسل کے صوبائی اجلاس میں کئی اہم تجاویز منظور

کابل ایئرپورٹ سے لوگوں کو دور رہنے کا مشورہ، دہشت گردانہ حملے کا خطرہ

معلوم ہوکہ ڈاکٹر محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ نے جامعہ امام ابن تیمیہ چندنبارہ میں بچوں کے ساتھ بچیوں کی تعلیم کے لئے بھی کلیہ خدیجتہ الکبری للبنات کی شکل میں قائم کیا ہے، جہاں کئی ریاستوں کے طلبا و طالبات اپنی علمی تشنگی بجھاتے ہیں۔

ان کی موت سعودی عرب میں کچھ مہینے پہلے ہوگیا اور وہیں تدفین عمل میں آئی۔

ابنائے تیمیہ نے عوام و خواص سے بلا اختلاف مذہب و مسلک شرکت کرنے کی گزارش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.