ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں روٹری کلب مڈٹاؤن مظفرنگر لائنز کلب اور انڈیا اگروال ویمن یونٹ و دیگر رضاکار تنظیموں نے ٹی بی سے متاثرہ 88 بچوں میں راشن تقسیم کیا۔
مظفرنگر کے ضلع کلکٹریٹ میں واقع چودھری چرن سنگھ آڈیٹوریم میں منگل کو ٹی بی متاثرہ بچوں میں راشن تقسیم کرنے کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔
اس پروگرام سے متعلق مزید معلومات دیتے ہوئے لائنز کلب انتی کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر اجے اگروال نے بتایا کہ 'اس پروگرام کو منعقد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ٹی بی متاثرہ بچوں کو غذائی اجناس تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ ان بچوں کو اکیلا پن محسوس نہ ہو اور وہ جلد اس بیماری سے نجات حاصل کر کے صحت یاب ہو جائیں۔'
انہوں نے مزید کہا کہ ٹی بی سے متاثرہ بچوں کو غذائی اجناس تقسیم کرنے کا یہ ان کا دوسرا مرحلہ تھا۔
مزید پڑھیں؛ دربار خواجہ میں وزیراعظم مودی کی طرف سے چادر پوشی
منگل کو منعقد اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور چیف میڈیکل آفیسرز مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے۔
انہوں نے کہا کہ کم یا غیر معیاری غذا ٹی بی کی ایک وجہ ہے اس لئے وہ بچوں میں غذائی اجناس تقسیم کر کے ان کی قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کی سعی کر رہے ہیں۔