ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ آج بھی ضلع میں 10 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ آج 280 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی ہیں، جن میں 9 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام کی رپورٹیں منفی آئی ہیں۔
مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 10 نئے کیس میں سے 2 عارضی جیل جانسٹ کے ہے ۔ جبکہ ایک کوٹ سرا ،ایک ایس بی آئی کالونی، تین باغون والی، اورایک سّروٹ ، ایک پرای ویٹلیب سے ہے۔ سبھی مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریب 234 متاثرہ افراد کو ٹھیک کر گھر بھیج دیاہے۔ اس کی جانکاری ضلع مجسٹریٹ سلوا کماری جیاراجن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کر دیں۔اور مزید جانکاری اے ڈی ایم نے دی۔