ضلع انتظامیہ مظفر نگر باربار عوام سے گھروں میں قیام کی اپیل کررہی ہے اور اس کرونا وائرس سے بچنے کے لیے۔ اس لاک ڈاون کو جاری رکھنے کے لیے، ایس ایس پی مظفر نگر ابھیشیک یادو نے مسلم معاشرے کے مذہبی رہنماؤں اور مسلم معاشرے کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مساجد کے بجائے اپنے گھروں میں جمعے کی نماز اد کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ' لاک ڈاؤن کے تحت کسی بھی مذہبی یا سماجی پروگرام کرنے کی اجازت نہیں ہے ایسے میں نماز کے لیے بھی جمع ہونا قواعد کے خلاف ہے، اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر انتظامیہ سخت کارروائی کرے گی، ان کے خلاف مقدمہ تک کیا جائے گا'۔
انہوں نے کہا کہ' کیونکہ یہ وائرس لوگوں کے ذریعہ ایک دوسرے میں پھیلتا ہے، لوگ مساجد میں نماز جمع پڑنے کے لیے اکٹھے ہوں گے ایسے میں یہ ممکن ہے کہ یہ وائرس ایک دوسرے تک پھیلے اس احتیاطی اقدامات کے تحت عوام گھروں میں ہی قیام کریں۔'
اس دوران ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے کہا کہ' جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ لاک ڈاون پورے بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہوا ہے۔ اسی طرح مظفر نگر میں بھی لاک ڈاون ہوا ہے، لوگوں کو جو وقت سامان کی فروخت کے لیے دیا گیا ہے اس کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔ لوگ موٹر سائیکل چلانا نہیں چھوڑ رہے ہیں، میں سبھی سے واضح طور پر اپیل کر رہا ہوں اور کہ آپ اپنے گھروں میں نماز پڑھیں۔ مندر اور مسجد جانے سے گریز کریں، کوئی شخص گھر سے غیر ضروری طور پر نہ نکلیں'۔