ETV Bharat / city

بہنوں نے آن لائن بھی رکشا بندھن کا تہوار منایا - بھائیوں کی کلائیوں پر راکھی باندھتی ہیں

ہندوعقیدے کے مطابق رکشا بندھن کا تہوار مہا بھارت سے شروع ہوا۔اس دن بہنیں گھروں میں پوجا پاٹھ کرنے کے بعد اپنے بھائیوں کی کلائیوں پر راکھی باندھتی ہیں۔

بہنوں نے آن لائن بھی رکشا بندھن کا تہوار منایا

author img

By

Published : Aug 3, 2020, 10:25 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں رکشابندھن کا تہوار پر امن اور محبت کے ساتھ منایا گیا۔

بہنوں نے آن لائن بھی رکشا بندھن کا تہوار منایا

کچھ بہنوں نے اپنے بھائی کو آن لائن راکھی باندھی۔اور سبھی رسومات آن لائن ہی ادا کیں۔وہیں کچھ بہنوں نے گھروں پر اس تہوار کو منایا۔

دنیا بھر میں ہندو برادری نے اپنا مذہبی تہوار رکشا بندھن یا راکھی کا تہوار جوش و جذبے سے منایا، اس دن بہنیں بھائیوں کے ہاتھ پر راکھی باندھ کر اپنی حفاظت کرنے کا عہد لیتی ہیں۔

ہندو عقیدے کے مطابق رکشا بندھن کا تہوار مہا بھارت سے شروع ہوا۔اس دن بہنے اپنے گھروں میں پوجا پاٹھ کرنے کے بعد اپنے بھائیوں کی کلائیوں پر راکھی باندھتی ہیں۔

اپنے بھائیوں کی کلائی پر پیار سے راکھی باندھ کر ان کی لمبی عمر اور خوشحالی کی دعا کرتی ہیں۔لیکن اس کورونا وبا کی وجہ سے مظفر نگر میں جن بہنوں کے بھائی اپنے گھر نہیں آسکے تو بہنوں نے اپنے بھائیوں کے لیے آن لائن رکشابندھن کی رسومات ادا کیں اور ان کے سلامتی کی دعاء مانگی۔

مزید پڑھیں:

بارہ بنکی: رکشا بندھن پر مٹھائی فروش مایوس

بہنوں نے بھائیوں کی کلائی پر راکھی باندھی جس کے بعد بھائیوں نے اپنی بہنوں کو تحفے دیئے ۔اس پیار بھرے تہوار کے لئے بہنیں پورا سال انتظار کرتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.