ETV Bharat / city

مظفرنگر کی پیرالمپک کھلاڑی سے مودی نے بات چیت کی، گاؤں میں خوشی

author img

By

Published : Aug 17, 2021, 9:04 PM IST

مظفرنگر سے پیرالمپک ٹوکیو میں تیراندازی کے گیم میں حصہ لینے جارہی جیوتی بالیان سے وزیراعظم نریندر مودی نے کی خاص بات چیت۔ گاؤں میں جشن کا ماحول۔

پارالمپیک
پارالمپیک

وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روز ضلع مظفرنگر کی بیٹی پیرا اولمپک میں حصہ لینے والی تیرانداز کھلاڑی جیوتی بالیان سے خاص بات چیت کر جیوتی کے حوصلے کو بڑھایا۔ اس دوران نریندر مودی نے ان کے والدین سے بھی بات چیت کی۔ اس لائیو بات چیت کے تعلق سے گاؤں میں جشن کا ماحول ہے۔

پارالمپیک

دراصل مظفر نگر کے گاؤں گویلا کی ہونہار پیرا تیرانداز کھلاڑی جیوتی بالیان کا ٹوکیو میں انتخاب ہوا ہے۔ وہاں منعقد ہونے جارہے پیرا اولمپک میں حصہ لینے جارہی کھلاڑی جوتی بالیان سے ملک کے وزیراعظم نے آج صبح ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے خاص بات چیت کی۔

پارالمپیک
پارالمپیک

فی الحال پیرالمپک تیرانداز کی کھلاڑی جوتی بالیان اپنے کوچ کلدیپ بدوان کے ساتھ سونی پت کے سائن اسٹیڈیم میں پسینہ بہارہی ہیں۔ جیوتی بالیان سونی پت سے ہیں۔

پارالمپیک
پارالمپیک

یہ بھی پڑھیں:مظفرنگر: سنکلپ سماج اتتھان سمیتی کی جانب سے ویکسینیشن کیمپ

تیرانداز کافی خوش ہیں کہ انہوں نے وزیر اعظم کے ساتھ ورچوول بات چیت کی۔ جیوتی کے خاندان کے دیگر افراد نے مظفر نگر کلکٹریٹ میں این آئی سی میں ورچوول بات چیت کی۔ اس بات چیت کو گاؤں میں واقع ایل ای ڈی پر دکھایا گیا۔

واضح رہے کہ جیوتی بالیان کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتی جارہی ہیں۔ اپنے والد کے انتقال کے بعد بھی جیوتی نے ہمت نہیں ہاری اور وہ یقینی طور پر اپنا مقصد حاصل کررہی ہیں۔ بارہ سال تک تیراندازی میں جی توڑ محنت کرکے میڈل حاصل کرچکی جیوتی بالیان کو اب پیرا اولمپک میں ان کے انتخاب کی وجہ سے لوگوں کی ان سے امیدیں بڑھ گئی ہیں۔ سال 2009 میں تیراندازی کی قسمت آزمانا شروع کیا، جس کے بعد دنیا کے نام چین تیراندازوں میں ان کا نام شامل ہوگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.