ETV Bharat / city

مظفرنگر: 2021 حج کے لیے تیاریاں شروع - saudi arab gave permission

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں سعودی حکومت کے ذریعے کووڈ ۔19 کے وباہی دور میں کورونا گائیڈ لائن کے مطابق حج 2021 کو منظوری دے دی گئی ہے۔ اس بار صرف 60 ہزار عازمین حج کو شرائط کے مطابق ہی حج کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ حالانکہ ہندوستان میں پانچ سے چھ ہزار ہی لوگ حج پر جا سکیں گے۔

Preparations for Muzaffarnagar 2021 Hajj begin
مظفرنگر 2021 حج کے لیے تیاریاں شروع
author img

By

Published : May 28, 2021, 6:03 PM IST

حج کمیٹی آف انڈیا کی بتائی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہی حج کرنے کی اجازت ہوگی۔ ہدایات کے مطابق جن کی عمر 18 سال سے کم ہو یا جن کی عمر 60 برس سے زائد ہو وہ اس بار حج نہیں کر سکیں گے۔

ان ہدایتوں کے مطابق کورونا ویکسین کی دونوں خوراک لینا لازم ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر ان دونوں خوراک کی تصدیق کرنا لازمی ہے۔

ہدایتوں کے مطابق گذشتہ چھ ماہ میں کسی بھی طرح کی بیماری میں مبتلا نہ ہونے کا سرٹیفکٹ بھی دکھانا ہوگا۔حج کے لیے جانے والے عازمین حج کو تین روز کے لیے قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

اس سے متعلق جب ہم نے انجمن خادم الحاج الحرمین الشریفین کے کارکنان اور عہدے داروں سے بات کی تو حاجی محمد ساجد نے بتایا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس سال پوری دنیا سے لوگ حج کے لیے جائیں گے اور یہاں مظفر نگر میں جو ہمارا انجمن خادم الحاج الحرمین الشریفین برسوں سے حاجیوں کی فی سبیل اللہ خدمت میں لگا ہوا ہے۔

ویڈیو

حج کمیٹی آف انڈیا کی گائیڈ لائن میں سب سے پہلی بات یہ ہے کہ اس میں 18 سال سے کم اور 60 سال سے زائد لوگوں کے حج فارم داخل نہیں کیے جائیں گے۔

دوسری بات یہ ہے کہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراک لینا لازم ہے۔

حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر ہیلتھ-لائن ویریفیکیشن کا آن لائن اوپشن موجود ہے، جو لوگ حج پر جانا چاہ رہے ہیں اور انہوں نے حج کیلئے فارم بھی داخل کیا ہوا ہے، وہ لوگ اس کی ویرویریفکیشن کرائیں گے اور اس میں یہ بتانا ہوگا کہ جو کورونا کی دونوں ویکسین لگائی گئی ہے وہ کس تاریخ میں لگی ہے۔

دونوں ٹیکو کی تاریخ اپلوڈ کرنی ہوگی اور ساتھ ہی ان کا سرٹیفیکیٹ بھی اپلوڈ کرنا ہوگا۔ گذشتہ 6 مہینوں میں کسی بیماری میں مبتلا تو نہیں ہوئے ہیں اس کا بھی سرٹیفکیٹ اپلوڈ کرنا ہوگا۔

اس بار پوری دنیا سے حج کے لئے 60 ہزار کا کوٹا رکھا گیا ہے، اس میں 15 ہزار کے قریب سعودی کے ہی رہائشی ہیں اور 45 ہزار بیرون ممالک کے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ہندوستان سے پانچ سے چھے ہزار تک تقریبا عازمین حج ہوں گے۔

حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جو ہدایات ملی ہیں، ان ہدایتوں کو حج پر جانے والے سبھی عازمین حج کو فون کے ذریعہ، واٹس ایپ کے ذریعہ اور سوشل میڈیا کے ذریعہ بتایا جا رہا ہے۔ اس کام کو حاجی طفیل احمد، حاجی شاہنواز، حاجی غنیم، حاجی محمد ساجد، حاجی قیوم، حاجی تسلیم، حاجی سرفراز اور حاجی شکیل احمد بخوبی انجام دے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.