ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ابھیشیک یادو کی نگرانی میں چیکنگ مہم چلائی گئی۔
اس دوران مظفر نگر کے پرکازی تھانہ پولیس اسٹیشن کو ایک بڑی کامیابی ملی، جب پولیس نے چیکنگ کے دوران دو موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو بدمعاشوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔
کارروائی کے دوران ایک شاطر ہسٹری شوٹر رؤف عرف کانا رہائشی میملانہ روڈ پولیس کی گولی سے زخمی ہوگیا۔ جس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پکڑے گئے بدمعاش کے اوپر 14 مقدمے پہلے سے درج ہیں۔
ساتھی بدمعاشوں کو پکڑنے کے لیے پولیس کی تلاش جاری ہے۔ پکڑے گئے بدمعاش کے قبضے سے پولیس نے غیر قانونی اسلحہ ایک موٹرسائیکل اور کارتوس برآمد کیا ہے۔
سی او صدر نے کہا کہ آنے والی 26 جنوری کی سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے چیکنگ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔
بدمعاش پر تھانہ مظفر نگر پولیس اسٹیشن میں ڈیڑھ درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک تاریخی بدمعاش ہے، جسے مظفر نگر سے ضلع بدر بھی کیا گیا تھا۔