دیوالی کے موقع پر ہر برس چین سے لائٹ اور پٹاخے درآمد کیے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے بھارت میں بنے مٹی کی اشیاء کم خریدے جاتے ہیں۔ لیکن اس بار کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے سبب چین سے کسی بھی طرح کا سامان نہیں آ سکا ہے جس سے بھارت میں بنی اشیاء خوب بک رہی ہیں۔
ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں واقع کچی سڑک پر دیے فروخت کرنے والے تاجر بہت خوش ہیں۔ ان کی خوشی کی وجہ مٹی کے دیوں کا فروخت ہونا ہے۔
یہاں کے لوگوں کا ماننا ہے کہ بازار میں چائنیز مال کی کمی کی وجہ سے مٹی کے دیوں کا کاروبار اچّھا خاصہ پھل پھول رہا ہے اور لوگوں پر اس کا خاصا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔
لوگ اب جوش خروش کے ساتھ مٹی کے دیو کو خرید رہے ہیں۔ اس بار کورونا کے چلتے اور چائنا سے کم مال آنے کی وجہ سے مٹی کے کاروبار پر خوب اثر دکھ رہا ہے۔ اس سے دیے تاجر کافی خوش نظر آ رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: آبادی کے تناسب سے اردو کی کتابوں کے خریدار کم: ایس فضیلت
ایک تاجر نے کہا کہ اس سال دیوالی پر چین سے کم مال انے کی وجہ سے مٹی کے دیو کی خوب بکری ہو رہی ہے۔ جو لوگ 20/25 دیے خریدتے تھے وہیں لوگ آج 400/500 کے قریب دیوں کی خریداری کر رہے ہیں۔