ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے محلہ کھالاپار کے لوہیا بازار میں واقعی تاریخی جامع مسجد حوض والی مسجد میں شاہ واللہ اسلامک لائبریری کے 21 ویں یوم تاسیس کے موقع پر محفل حمد، نعت و عالمی ادبی پروگرام منعقدہ کیا گیا۔ پروگرام کی شروعات تلاوتِ کلام پاک سے کی گئی۔
پروگرام میں کلام پیش کرنے والے شعراء میں الحاج عبدالحق سحرؔ، الحاج محمد احمد خاں، ابوالکلام کلیم چرتھاولی، نویدانجم مظفرنگری، ندیم اختر ندیم کے قابلِ ذکر ہیں، پروگرام کی نظامت لائبریری کے قدیم رُکن مولاناحسین احمدقاسمی نے بحسن وخوبی انجام دی۔
اس کے علاوہ شہر واطراف کے علماء کرام وانشوران نے شرکت فرمائی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا، جن میں قابل ذکر نام یہ ہیں۔ مفتی ظہیر احمدقاسمی، حافظ محمد اکرام، مولانامسیح اللہ مظاہری، مولانا عبدالخالق، مولانا جمشیدقاسمی، مولانا حذیفہ مظاہری، مولانا محمدمشرف، مفتی محمدزاہد، ڈاکٹرشمیم الحسن، ڈاکٹرمکرم علی، ڈاکٹر سلیم سلمانی، محبوب عالم ایڈوکیٹ، ممنون احمدایڈوکیٹ، عدنان علی ایڈوکیٹ، بھائی ضمیر احمدکریم ہوٹل، شمشاد قریشی، نواب دلشاد، عبدالغفار، فضل احمد، مولانا محمد، حافظ فراز، محمد اخلد وغیرہ شریک رہے۔