ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں 7 دسمبر 2019 کو پھول کمار کے بیٹے رگھوویر جو گاؤں اتالی تھانہ تیتاوی میں رہائش پزیر ہیں۔
انھون نے تھانہ تیتوی کو اپنے 22 سالہ بیٹے انوج کے سلسلے میں تحریری طور پر بتایا کہ اس کا بیٹا ہریدوار میں ایک نجی کمپنی میں ملازم ہے، 2 دسمبر کو اس کے دوست نے ان سے ملاقات کے لیے دوست نے ہریدوار سے رام پور تیراہے بلایا تھا لیکن وہ نہ تو اپنے رشتہ دار گاؤں کوٹسرا پہنچا اور نہ ہی دوبارہ ہریدوار پہنچا۔
اس سلسلے میں تھانہ تیتاوی نے لاپتہ شخص کے اندراج کے بعد اس کیس کی تفتیش سنجیدگی کے ساتھ شروع کردی تھی۔
پولیس نے اپنی تفتیش میں سوربھ نام کے شخص کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم کی نشاندھی پر لاپتہ انوج ولد پھول کمار کی لاش کو تعمیر شدہ ریلوے ٹریک رانکھاندی کے قریب ایک گہرے گڑھے سے برآمد کیا گیا۔
جب گرفتار ملزم سے قتل کی وجہ پوچھی گئی تو ملزم نے بتایا کہ آنجہانی انوج کا گاؤں میں ایک خاتون کے ساتھ عشق تھا جس سے وہ بھی پیار کرتا تھا لیکن نوجوان خاتون اس کے ساتھ پیار نہیں کرتی تھی، اسی وجہ سے یکطرفہ محبت میں اس نے انوج کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا اور 2 دسمبر کو اس نے اسے ہریدوار سے بلایا تاکہ یہاں انوج سے ملاقات کریں۔
دونوں رنکھنڈی ریلوے اسٹیشن کے قریب پہنچے جہاں دونوں نے شراب پی لیکن دوست نے جان بوجھ کر آنجہانی انوج کو زیادہ نشہ دیا جس کے سبب اس نے رنکھنڈی میں نئے تعمیر ہونے والے ریلوے اسٹیشن پر گلا گھونٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور لاش کو جے سی بی مشین سے کھدائی کراکر دبا دیا اور وہاں سے فرار ہوگیا۔
تھانہ تتوی پولیس نے واقعے میں استعمال ہونے والی جے سی بی مشین بھی برآمد کرلی ہے اور ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیجا دیا ہے۔