ETV Bharat / city

مظفر نگر: چینی پروڈکٹ پر پابندی لگانے کا مطالبہ

پرگتی شیل سماجوادی پارٹی لوہیا نے گلوان میں چین کی بزدلانہ کاروائی کے لئے وزیر اعظم کے نام ڈی ایم کو ایک میمورینڈم پیش کیا۔

Muzaffarnagar
Muzaffarnagar
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 3:49 PM IST

مظفر نگر کلکٹریٹ کے احاطے میں پرگتی شیل سماج وادی پارٹی لوہیا کے لیڈران و کارکنان نے وزیر اعظم کے نام ضلع مجسٹریٹ کو میمورینڈم پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین نے لداخ کی وادی گلوان میں بزدلانہ کارروائی کی ہے جس میں ہمارے 20 فوجی ملک کی حفاظت کے دوران شہید ہوگئے۔

مظفر نگر: چینی پروڈکٹ پر پابندی لگانے کا مطالبہ

پروگریسیو سماجوادی پارٹی لوہیا کے ضلع صدر الہم سنگھ نے کہا کہ اس بزدلانہ فعل پر پورے ملک میں سخت ناراضگی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ چین کو موزوں جواب دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا جواب معاشرتی اور معاشی دونوں محاذ پر دیا جانا چاہئے۔ بھارت چین کے لئے سب سے بڑی منڈی ہے۔ لہذا ہمیں چین کے تیار کردہ پروڈکٹ کا بائیکاٹ کر معاشی نقصان کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی پروڈکٹوں کی درآمد پر پابندی لگائی جائے اور ملک میں تعمیراتی کاموں میں مصروف چینی کمپنیوں کے معاہدوں کو ختم کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.