منگل کی شام چھپار تھانے کے NH-58 پر گولی مار کر ایک نوجوان کا قتل کردیا گیا۔ 23 سالہ اریپیت کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ بتایا جارہا ہے کہ متوفی نوجوان کیڈ بیری چاکلیٹ کا سیلزمین تھا۔ جسے آج نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔
پولیس کئی پہلوؤں پر تفتیش کررہی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق متوفی نوجوان کی بہن کی شادی چند ماہ قبل ہوئی تھی اور متوفی نوجوان اپنے خاندان کا اکلوتا بیٹا تھا جس پر پورے خاندان کی مالی ذمہ داری تھی۔ متوفی نوجوان کے والد اجے گوئل شہر کے کوتوالی علاقے کے کھدر والا میں کلینک چلاتے ہیں۔
وہیں متوفی نوجوان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ متوفی نوجوان گزشتہ دو سال سے کیڈبری کمپنی میں سیلزمین کے طور پر کام کررہا تھا۔
مزید پڑھیں:
آج دوپہر کو بھی وہ ادائیگی کے لیے تھانہ چھپار کے علاقے میں پیمنٹ کے لیے اپنے گھر سے نکلا تھا لیکن دیر شام تک ارپت کا موبائل بند تھا۔ لواحقین کے مطابق متوفی نوجوان کا رشتہ ابھی چند روز قبل طے ہوا تھا اور متوفی کی آئندہ دسمبر میں شادی ہونے والی تھی۔ اس واقعے کے بعد اہل خانہ میں ماتم کا ماحول ہے۔