ملک گیر سطح پر جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہان کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں، وہیں بیوٹی پارلرز اور حجامت کے پیشہ سے منسلک افراد بھی متاثر ہوئے۔ تاہم حکومت نے لاک ڈاؤن 4.0 میں نرمی دیتے ہوئے دکانون کو کھولنے کی اجازت دے دی لیکن مظفر نگر میں ابھی بھی بیوٹی پارلرز اور سیلون کی دکانوں کو کھولنےکی اجازت نہیں، جس پر بیوٹی پارلرز اور سیلون دکاندار انتظامیہ سے دکانوں کو کھولوانے کی اجازت کا مطالبہ کررہے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سیلون مالکان شہزاد سلیمانی نے کہا کہ' ملک گیر سطح پر جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے حجامت پیشہ افراد کو کافی پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑا، کیون کہ حجامت کا پیشہ اختیار کرنے والے افراد عموماً روزانہ کی بنیاد پر کماتے ہیں اور جس کی وجہ سے انہیں بہت مشکلوں کا سامنا کرنا پڑا۔'
انہوں نے کہا کہ' جس طرح لاک ڈاؤن 4.0 میں دیگر کاروبای سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے اسی طرح انہیں بھی اجازت دی جائے۔'
انہوں نے کہا کہ' وہ لوگ لاک ڈاؤن کی ہدایت پر مکمل طور پر عمل کرتے ہوئے اپنا کام شروع کرنا چاہتے ہیں، وہ سماجی دوری اور سینٹائزر کا بھی اہتمام کریں گے، بس انہیں دوبارہ کام شروع کرنے کی اجازت دی جائے'۔