ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں واقع ٹاون ہال کے احاطے سے عالمی ایڈز ڈے کے موقع پر بیداری ریلی نکالی گئی اس موقعے پر مظفر نگر کے ضلع کلکٹر سیلوا کماری جے نے اس اس ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
ریلی ٹاؤن ہال سے شروع ہوئی اور شیو مورتی کے راستے مظفر نگر ضلع ہسپتال پہنچی اور اسی جگہ پر اختتام پذیر ہوئی، اس ریلی میں ہزاروں اسکول کے بچوں نے ہاتھوں میں تختی لیکر لوگوں کو ایڈز کے تعلق سے بیدار کیا ۔
اس موقعے پر ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ ایڈز سے متاثرلوگوں کے ساتھ کیا جانے والا امتیازی سلوک کو دور کیا جانا چاہیے اور اس ریلی کا مقصد بھی یہی ہے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس مرض میں مبتلا مریضوں کے نام کو مخفی رکھا جائے انہوں نے لوگوں کو آگاہ کیا کہ جیسے ہی مہلک بیماری کا پتہ چلے فوری طور پر اس کے ماہر ڈاکٹر سے ربطہ کر کے اس کا علاج کرایا جائے