خیال رہے کہ رواں ماہ بابری مسجد۔ رام منم بھومی اراضی تنازع پر سپریم کورٹ کی جانب سے حتمی فیصلہ آنے کی امید ہے، اس سے قبل ناخوشگوار واقعات اور بین مذاہب تفریق سے بچنے اور امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے بین مذاہب میٹنگ منعقد کرروائی جارہے۔ اور عوام سے فضاء کو خوشگوار بنائے رکھنے کی اپیل بھی کی جارہے ہے۔
اس سے قبل ملک بھر کے درجنوں اضلاع میں اس قسم کے متعدد میٹںگ کا اہتمام ہو چکا ہے جہاں سبھی طبقے کے افراد نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرنے اور انہیں قبول کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اس سلسلے میں آج مظفر نگر کے کلکٹریٹ چوہدری چرن سنگھ آڈیٹوریم میں ضلع مجسٹریٹ اور ایس ایس پی کے ذریعہ ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔
اجلاس میں تمام افسران سمیت ضلع کے دونوں اطراف کے افراد کو بھی بلایا گیا۔ جہاں ضلع انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے، اس پر کوئی ردعمل سامنے نہ آئے۔
ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے کہا کہ شہر کے تمام اشرافیہ کو بلایا گیا تھا۔ ہم نے ان کے سامنے اپنا پہلو رکھا ہے، تمام لوگوں نے وعدہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر غور کیا جائے گا اور اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آئے گا۔ ہر ایک نے یقین کرائی کہ ہم مزید لوگوں کو بھی اس کی وضاحت کریں گے۔
فریقین نے یقین دہانی کرائی کہ وہ لوگ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کریں گے' ۔