ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وبا پھیلتی ہی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق آج بھی ضلع میں 7 نئے کورونا متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے۔
اطمینان کی بات یہ بھی ہے کہ آج 3 مثبت مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ وہیں آج 141 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی ان میں سے 7 کرونا مثبت پائے گیے اور یہ تمام متاثرین شہر کے مختلف علاقوں سے ہیں و دیگر کی اطلاعات منفی آئی ہیں۔
اس واقعے کے بعد ضلع میں کل متاثرین کی تعداد 109 ہوگئی ہے۔ اے ڈی ایم الوک کمار نے بتا یا کہ' مظفر نگر بیگراج پور میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز کی ٹیم پہلے ہی 100 سے زائد متاثرہ افراد کو ٹھیک کر چکی ہے، آج ملے ان سبھی 7 مثبت کیسز کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے قرنطینہ میں بھیجنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔