ETV Bharat / city

نقلی بُلیٹ پروف جیکٹ کے ساتھ تین گرفتار - پریس کانفرنس

مظفر نگر تھانہ جناساتھ پولیس کو بڑی کامیابی ملی، چیکنگ کے دوران پولیس نے نقلی بلیٹ پروف جیکٹ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزمان کے قبصہ سے غیر قانونی اسلحے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

Muzaffar Nagar Police arrested three accused with fake bullet proof Jackets
نقلی بُلیٹ پروف جیکٹ کے ساتھ تین گرفتار
author img

By

Published : Oct 28, 2020, 4:25 PM IST

ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے پولیس لائن آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس کے دوران معلومات دیتے ہوئے، ایس پی دیہات آلوک کمار نے بتایا کہ'مظفر نگر کے تھانہ جناساتھ پولیس نے چیکنگ کے دوران 3 ملزمان کو میرا پور جنساتھ روڈ کے ایک ڈھابہ سے گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزم سے پولیس نے چیکنگ کے دوران 3 جعلی بلٹ پروف جیکٹس اور غیر قانونی اسلحے برآمد کیے ہیں۔

نقلی بُلیٹ پروف جیکٹ کے ساتھ تین گرفتار

تمام ملزمان ضلع مظفر نگر کے رہائشی ہیں، جب ملزمان سے تفتیش کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ کچھ دن قبل جنساتھ تھانہ کے علاقے میں تصادم کے دوران پکڑے گئے ملزم رنجیت، منیش ٹھاکر اور امیت ٹھاکر ہمارے گینگ کے ممبر ہیں۔ ہم غیر قانونی اسلحہ، بندوقیں سپلائی کرنے کا کاروبار کرتے ہیں، آج ہم شیام کشن مہرہ سے بلیٹ پروف جیکٹس لینے آئے تھے جو بلیٹ پروف جیکٹس فراہم کراتا ہے۔

شیام کشن مہرہ نے بتایا کہ یہ بلیٹ پروف جیکٹس چنئی سے 50-50 ہزار روپے میں سریش نامی شخص سے خریدتا ہے جو وائی ایس آر انٹرپرائز نامی کمپنی چلاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

محکمہ بجلی کی لاپرواہی، انصاف کا طلبگار وکاس

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ جیکٹ 1 لاکھ 25 ہزار سے 1 لاکھ 35 ہزار میں فروخت کرتا ہے۔مزید منافع کمانے کے لئے اب وہ اصلی بلٹ پروف جیکٹس دکھا کر جعلی بلٹ پروف جیکٹس بیچنے آیا تھا۔اس دوران ایس پی دیہات نے مزید معلومات دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار مجرموں کے خلاف پہلے سے ہی بہت سارے مقدمے درج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.