اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے لوہیا بازار جامع مسجد میں واقع شاہ ولی اللہ اسلامک لائبریری میں مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے مسنون نکاح مہم فکری عنوان سے ایک مجلس منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی مولانا مفتی عاشق صدیقی اور دیگر علما و ائمہ نے شرکت کی۔
محکمہ شریعہ مسلم پرسنل لا بورڈ مظفر نگر مولانا مفتی عاشق صدیقی نے بتایا کہ' دراصل آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جو اصلاح معاشرہ کمیٹی نے ایک مہم چلائی ہے کہ نکاح آسان اور سادہ کریں۔ اس مہم کے تحت پورے ملک کے اندر مساجد و مکاتب جہاں بھی موقع ہوا پروگرام منعقد کیے جائیں۔
اسی ضمن میں 27 مارچ تا 7 اپریل تک یہ مہم چلائی گئی، اسی پروگرام کے تعلق سے شہر مظفر نگر میں بہت سے پروگرام منعقد کیے گئے۔
اس نشست میں مظفر نگر شہر کے علماء کرام ائمہ اور بہت سارے وکلا نے شرکت کی۔
انہوں نے بتایا کہ جو بھی مسلم پرسنل لا بورڈ کے اراکین ہیں، سیکریٹری ہیں ان کے دستخط سے باقاعدہ ایک اقرار نامہ جاری کیا گیا ہے اس کے لئے کوشش ہورہی ہے کی ائمہ اپنے ممبروں سے اس اقرارنامہ کو سنائیں اور لوگوں سے اقرار کرائیں کہ ہم غیر شرعی شادی میں شرکت نہیں کریں گے۔