ETV Bharat / city

Holi Preparations: ملک کی مختلف ریاستوں میں ہولی کی تیاریاں - Preparations For Holi

ملک کی مختلف ریاستوں میں ہولی تہوار کے پیش نظر زور شور سے تیاریاں جاری ہیں جس میں بہار، راجستھان اور دوسری کئی ریاستیں قابل ذکر ہیں، جہاں مشاعرے اور کوی سمیلن منعقد کیے جارہے ہیں اور مختلیف رنگوں کی دکانیں لگائی جارہی ہیں۔ Preparations for Holi in different states of the country

ملک کی مختلف ریاستوں میں ہولی کی تیاریاں

author img

By

Published : Mar 17, 2022, 10:56 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں ہولی کےموقع پر مظفر نگرسیکولر فرنٹ فیملی کی جانب سے گوہر صدیقی کی سربراہی میں آپسی بھائی چارہ اور پیار محبت کو برقرا رکھتے ہوئے کوی سمیلن اور مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت استاد شاعرعبدالحق سحر اور سلامت راہی نے کی۔

اس پروگرام میں سبھی مذاہب کی معزز شخصیات کے ساتھ ساتھ سماجی تنظیموں کے ذمہ داروں اور تاجروں نے شرکت کی۔Poetry Program on the occasion of Holi in Muzaffarnagar

ملک کی مختلف ریاستوں میں ہولی کی تیاریاں

دیر رات تک چلے اس پروگرام میں شعراء اور کویوں نے اپنے کلام سے سماں باندھا اور آپسی بھائی چارے اور پیار محبت کو بڑھانے والے اس پروگرام کے بارے میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس پروگرام میں شریک ہوئے شعرائے کرام میں عبدالحق اصاروی سویتا غزل ڈاکٹر مکیش درپن معروف کوئی ڈاکٹر پردیپ جین معروف شاعر تنویر گوہر ارشاد ضیا سمیت اور بھی بہت سے شعراء کرام نے شامل رہے اور اپنے کلام سے محفل میں چار چاند لگائے۔

مظفر نگر میں ہولی کے تہوار کے موقع پر لگنے والی رنگوں کی دکانوں میں مسلم نوجوانوں کی دوکانیں بھی شامل ہیں جو آپسی بھائی چارے کی مثال قائم کر رہی ہیں، انہیں دکانوں میں سے محمد ارشد کی بھی دوکان ہے انہوں نے بتایا کہ میں گزشتہ پانچ برسوں سے ہولی میں استعمال ہونے والے رنگوں پچکاریوں اور گلال کی دکان لگا رہا ہوں مجھے دکان لگا کر کافی خوشی ملتی ہے میری دکان پر سبھی لوگ رنگ خریدنے کے لئے آتے ہیں اور ہم ایک دوسرے کو رنگ لگا کر ہولی کی مبارکباد بھی دیتے ہیں اور آپسی بھائی چارے کی مثال پیش کرتے ہیں ہم چاہتے ہیں کی لوگوں میں آپسی بھائی چارہ بنا رہے دوریاں ختم ہو اور سبھی تہواروں کو مل جل کر آپس میں ایک دوسرے کا تہوار بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے

ایسے ہی ہولی کے موقع پر آج ہم آپ کو لے چلتے ہیں دارالحکومت جے پور کے منیہاروں کے راستہ میں جہاں پر مسلم برادری سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے لوگ گزشتہ سات نسلوں سے گلال گوٹا بنانے کا کام کر رہی ہیں۔

یہ گلاب گوٹا راجہ مہاراجاؤں کے لئے تیار کیا جاتا تھا اور اب موجودہ وقت میں راجہ مہاراجاؤں کے خاندان کے ساتھ ساتھ عام عوام کے لیے بھی بازار میں موجود رہتا ہے، گال گوٹے کا کاروبار کرنے والے کاروباری و کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کو گلال کوٹا بنانے میں کافی محنت لگتی ہے، اس گلال کوٹے کی قیمت زیادہ نہیں ہے، ہم لوگوں کو ہولی کے موقع پر جو گلال گوٹا ہوتا ہے اس سے زیادہ کمائی نہیں ہوتی ہے ہم تو بس جو روایت ہمارے بزرگوں کے زمانے سے چلی آ رہی ہے اس روایت اور ثقافت کو مکمل کرتے ہوئے اپنے کاروبار کو برقرار رکھ رہے ہیں۔

ان کاروباریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو برس سے جس طرح سے عالمی وبا کورونا کے تحت کی وجہ سے ہولی کاجو تہوار ہے اس کو اچھے منایا نہیں پا رہے ہیں، لیکن اب ہم لوگ کافی دھوم دھام سے منا رہے ہیں، ان لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمارا جو کاروبار ہے وہ کورونا کی وجہ سے کافی کم ہو گیا تھا لیکن اس مرتبہ اچھا نظر آرہا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.