ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے کھتولی میں کے کے جین ڈگری کالج کے اینول فنکشن میں مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کا استقبال بڑے جوش و خروش کے ساتھ کیا گیا اس دوران گورنر نے ڈگری کالج میں نئی عمارت کا افتتاح کیا۔
پروگرام میں انہوں نے بتایا کی مظفر نگر آکر میری بہت سی پرانی یادیں تازہ ہوگئیں مظفر نگر میں آکر بہت سے پرانے ساتھیوں سے ملنے کا مجھے موقع ملا میں نے مظفرنگر اور اتراکھنڈ کے لیے کافی کام کیا ہے اس پروگرام کے ذریعے آج مجھے مظفرنگر آنے کا موقع ملا جس کے لئے میں کالج انتظامیہ کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔
وہیں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے کالج کے امتحانات میں اول آنے والے طلبہ کو سرٹیفیکیٹ اور گولڈ میڈل و انعام سے نوازا۔ گورنر کے ذریعے بچوں نے انعام پاکر خوشی کا اظہار کیا اس پروگرام میں مظفر نگر کے ایم ایل اے کپل دیو اگروال اور بڑھانہ کے ایم ایل اے امیش ملک شامل ہوئے اس پروگرام میں ضلع کے معزز لوگوں نے بھی شرکت کی۔