ETV Bharat / city

مظفرنگر: شمشان گھاٹ میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے لاشیں لوٹائی جا رہی ہیں - مظفر نگر میں کورونا وائرس

ضلع مظفرنگر کے نئی منڈی شمشان گھاٹ میں آخری رسوم ادا کی جانے والی جگہ خالی نہ ہونے سے شمشان گھاٹ کے عہدے داروں نے مختلف لوگوں کو آخری رسومات ادا کرنے سے روک دیا۔

sanjay mittal
شمشان گھاٹ کے عہدے دار سنجے متل
author img

By

Published : Apr 28, 2021, 12:01 PM IST

اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کو قابو میں کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ متعدد اقدامات کر رہی ہے۔ اس کے باوجود ہر روز کورونا کے سینکڑوں مریض سامنے آرہے ہیں اور بہت سے مریض اس وبا کی وجہ سے فوت بھی ہو رہے ہیں۔

شمشان گھاٹ کے عہدے دار سنجے متل

وبا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کی وجہ سے ضلع مظفر نگر میں نئی منڈی شمشان گھاٹ میں آخری رسومات ادا کرنے لیے جگہ خالی نہ ہونے سے شمشان گھاٹ کے عہدے داروں نے کئی لوگوں کو آخری رسومات ادا کرنے سے روک دیا۔

کچھ لوگوں نے تو جگہ کی کمی کی وجہ سے خالی مقامات پر ہی اپنے رشتے داروں اور لواحقین کی آخری رسومات ادا کی۔

نئی منڈی شمشان گھاٹ کے صدر سنجے متل نے بتایا کہ شمشان گھاٹ پر مسلسل درجنوں سے زائد کی تعداد میں لوگ اپنے رشتے داروں اور اہل خانہ کی لاشوں کو لے کر پہنچ رہے ہیں لیکن آخری رسومات ادا کرنے والا چبوترا خالی نہ ہونے پر ان کو لوٹا دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ذریعہ نئی منڈی شمشان گھاٹ پر تمام تیاریاں کر لی گئی ہیں، لیکن شمشان گھاٹ میں جگہ کی کمی کی وجہ سے اور چوکیوں کے خالی نہیں ہونے کی وجہ سے ہم آخری رسومات نہیں کر سکتے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.