ETV Bharat / city

مظفر نگر: کپل دیو اگروال نے پریشان حال لوگوں کی خبر گیری کی

author img

By

Published : May 14, 2021, 2:42 PM IST

مظفر نگر شہر کے رکن اسمبلی اور وزیر مملکت کپل دیو اگروال نے لاک ڈاؤن کے سبب پریشان حال لوگوں کی خیریت دریافت کی اور عید الفطر کے پیش نظرعوام کو مبارک باد پیش کی۔

kapil dev agrawal congratulated eid ul fitr in muzaffarnagar
مظفر نگر: کپل دیو اگروال نے پریشان حال لوگوں کی خبر گیری کی

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے رکن اسمبلی وزیر مملکت کپل دیو اگروال نے شہر کے مختلف مقامات پر پہنچ کر لوگوں کی خیر خیریت دریافت کی اور فوری طور پر ان کی مدد بھی کی۔ انھوں نے عید الفطر کے موقع پر عوام کو مبارکباد بھی پیش کی۔

مظفر نگر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے پیش نظر 17 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ ہے، بہت سے لوگ اس بیماری میں مبتلا ہیں بہت سے لوگ آکسیجن کی قلت سے پریشان ہیں اور بہت سے اس لاک ڈاؤن کے سبب دیگر پریشانیوں میں مبتلا ہیں۔

ان کی پریشانیوں کو کم کرنے اور دور کرنے کے لیے آج شہر کے رکن اسمبلی کپل دیو اگروال نے لوگوں کی خبر گیری کی اور موقع پر ہی کچھ لوگوں کی پریشانیوں کو دور کیا۔ وزیر مملکت کپل دیو اگروال نے شہر کے ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹور پر جاکر ان تاجروں سے بھی بات کی اور کہا کہ کورونا وبا کے اس دور میں دوائیاں لینے آرہے مریضوں کی دوائیوں میں 15 فیصد تک کی چھوٹ دی جائے جس سے کہ بیماری میں مبتلا افراد کو اس سے فائدہ پہنچ سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.