ETV Bharat / city

مظفر نگر: کسان تحریک کو جمعیت العلما ہند کی حمایت - کسانوں کے درمیان پھل اور کھانے پینے کی اشیاء بھی تقسیم

مظفر نگر جمعیت العلماء ہند نے کسان تحریک میں شرکت کے لیے دہلی جانے والے کسانوں کا استقبال کیا۔

jamiat ulema e hind distributes food in farmers protest

author img

By

Published : Dec 2, 2020, 2:28 PM IST

جمعیت العلماء ہند کے ناظم مولانا محمود اسعد مدنی کی درخواست پر جمعیت علماء ہند مظفر نگر کی جانب سے دہلی جانے والے بھارتی کسان یونین امباواتہ کے سینکڑوں کارکنان کا جمعیت کے ضلع دفتر وکاس بھون کے سامنے اور گاؤں جڑودا اڈّے پر پرجوش استقبال کیا گیا۔

ویڈیو

جمعیت علما ہند کی جانب سے کسانوں کے درمیان پھل اور کھانے پینے کی اشیاء بھی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر قاری ذاکر حسین سیکرٹری مغربی اترپردیش جمعیت علماء ہند نے کہا کہ کسان تحریک کو جمعیت کی حمایت حاصل ہے اور جمعیت علماء ہند کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

آج ملک کا کسان متحد ہو کر زرعی قوانین کی مخالفت کر رہا ہے۔ جمعیت العلماء ہند کے کارکنوں نے کسانوں کا حوصلہ افزائی کے لیے جگہ جگہ کسانوں کا استقبال کھانا اور پھل وغیرہ کے انتظامات کے کیا ہے۔'

انہوں نے کہا کی جمعیت علماء ہند نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے، کسانوں کے خلاف ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہمارا مطالبہ کہ حکومت کسانوں کے مفاد کے خاطر ان قوانین کو واپس لے۔ چند سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کسانوں کو برباد نہ کیا جائے۔ جمعیت علمائے ہند اس ملک کے کسانوں کے ساتھ ان کے حقوق کی لڑائی میں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.