ETV Bharat / city

'جہیز ایک لعنت ہے، جس سے معاشرہ تباہ ہوتا جا رہا ہے' - جہیز مخالف کانفرنس کا انعقاد

اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے لوہیا بازار میں واقع شاہ ولی اللہ اسلامک لائبریری میں ائمہ نے جہیز مخالف کانفرنس کا انعقاد کیا اور غریب والدین سے رابطہ قائم کرنے کی مہم شروع کی۔

'جہیز ایک لعنت ہے، جس سے معاشرہ تباہ ہوتا جا رہا ہے'

author img

By

Published : Mar 14, 2021, 7:59 PM IST

کانفرنس کا آغاز قاضی شوکت علی امام مسجد مولوی بخش کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور نعت نبی قاری حفظ الرحمن امام مسجد انصاریان نے پیش کی۔

'جہیز ایک لعنت ہے، جس سے معاشرہ تباہ ہوتا جا رہا ہے'

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 'مسلم معاشرے میں جہیز کا مسئلہ ایک ناسور کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے، جبکہ مذہب اسلام میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ علمائے امت اس کو نا جائز قرار دے چکے ہیں۔

جہیز کی رسم ایک لعنت ہے، جس سے معاشرہ تباہ ہوتا جا رہا ہے۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ پوری طاقت کے ساتھ اس لعنت کا مقابلہ کیا جائے تاکہ قوم کو اس تباہ کن صورتحال سے نکالا جا سکے۔

کانفرنس کی نظامت کرتے ہوئے بانی لائبریری قاری محمد خالد بشیر قاسمی نے بتایا کہ 'آج جہیز مخالف مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ اس میں شہر کے سبھی فکرمند ائمہ علماء شامل ہیں۔ اس بیداری مہم کے ذریعے اس بڑے جرم اور گناہ سے خبردار ہوشیار کیا جائے گا اور غریب والدین سے رابطہ کر کے ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.