سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع مظفر نگر میں آج کل 134 افراد کے نمونوں کی جانچ رپورٹ موصول ہوئی جن میں 12 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ان میں سے 11 افراد کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ گذشتہ دنوں کورونا متاثرہ 83 سالہ بزرگ خاتون کے رابطے میں آئے تھے، متاثرہ خاتون کی موت ہو چکی ہے۔
متوفی خاتون کا بیٹا، وکاس بھون میں واقع سرکاری دفتر میں ملازم ہے جس کی وجہ سے وکاس بھون میں بھی ہلچل مچ گئی ہے۔ 12 واں شخص کرناٹک سے واپس لوٹا مہاجر مزدور ہے۔ جسے کوارنٹائن سینٹر میں رکھا گیا ہے۔