ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا سے متأثر دو مریض کی تصدیق ہونے کے بعد ضلع میں کورونا متأثرین کی مجموعی تعداد 53 ہوگئی ہے۔
ضلع میں صبح کے وقت 70 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی تھی جس میں تمام لوگوں کی رپورٹ منفی آئی تھی، اسکے بعد دوپہر کے وقت بھی کچھ اور رپورٹ موصول ہوئی تھی جن میں سے دو کرونا مثبت پائے گئے تھے۔ ان میں سے ایک مظفر نگار کے تھانہ علاقے شاپور سے ہے اور داسرا مظفر نگر کے ککڑا منڈی سی تعلق رکھتا ہے۔
ضلع کے دو نئے مثبت مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیج دیا گیا ہے، جسکی معلومات ضلع مجسٹریٹ سلو کوماری جے نے ٹویٹ کرکے دی ہے اور زیادہ معلومات اے ڈی ایم فائینینس نے دی اُنہوں نے بتایا کہ آج 70 افراد کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں 2 مثبت کیس پائے گئے ہیں ان میں سے ایک مظفر نگار کے تھانہ علاقے شاپور سے ہے اور ایک مظفر نگار کے ککڑا منڈی سے ہے۔
مظفر نگر بیگراج پور میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے اب تک 42 متاثرہ افراد کی دیکھ بھال کر کے صحت یاب بھی کرچکے ہیں۔